راؤ انوار کیخلاف درخواست دائر

August 17, 2018

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت کے خلاف درخواست نقیب اللہ کے والد نے فیصل صدیقی ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ملزم راؤ انوار کو ضمانت دینے سے مقدمات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، سابق ایس ایس پی کی ضمانتوں پر مدعی مقدمہ کو سنا ہی نہیں گیا۔

نقیب کے والد نے درخواست میں کہا کہ ملزم کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں ،گرفتار کرکے شفاف تحقیقات کرائی جائیں اورملزم راؤ انوار کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے۔