عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مٹھائی تقسیم

August 20, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر لطیف آباد کے کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر پی تی آئی کے مقامی رہنما سید منصور علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین عمران خان سمیت ہماری 22 سال کی محنت رنگ لے آئی ہے، اب چوروں اور ڈاکوؤں کا احتساب ہوگا اور ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے گا، جس سے غریب عوام کی غربت دور ہوگی اور ملک کا قرضہ اتارا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے پاکستان کو آبی ذخائر سے مالا مال کر رکھا ہے، انشاءاللہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بھی نجات دلائیں گے۔