سنا ہے عید جیل سے باہر منائیں گے؟ ’اللہ زبان مبارک کرے‘

August 20, 2018

سابق وزیراعظم نوازشریف سے صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے کہ آپ عید جیل سے باہر منائیں گے ؟جواب دیا اللہ آپ کی زبان مبارک کرے ۔

میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم ہائوس میں قیام کے دوران تمام اخراجات خود برداشت کیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس کے اخراجات سے متعلق چیکس بھی موجود ہیں۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی درخواست منظور کرلی گئی کہ وہ آئندہ سماعت پر العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا کے بیان پر جرح کریں گے ۔

احتساب عدالت نے نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کا حکم دیا ۔