نئی رینکنگ: کوہلی کا دوبارہ نمبر ون بیٹسمین کی پوزیشن پر قبضہ

August 23, 2018

بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے رینکنگ جاری کی جس میں 97 اور 102 رنز کی اننگز کھیلنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پوائنٹس 937 ہو گئے ہیں اور وہ ایک مرتبہ پھر نمبر ون ٹیسٹ بیٹسمین بن گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ، پاکستان کے اظہر علی کا رینکنگ میں تیسرا نمبر جبکہ بولرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے نمبر پرہیں تاہم پاکستان کے یاسر شاہ 18 ویں نمبر پر موجود ہیں۔