کھانسی ہے تو شہد کا استعمال کریں، برطانوی ماہرین

August 23, 2018

برطانوی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگر کھانسی ہوئی ہے تو اینٹی بایوٹکس استعمال کرنے سے پہلے شہد ٹرائی کرنا چاہیےاور وہ اب بھی بات پر متفق نظر آرہے ہیں۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کھانسیوں کا باعث وائرس ہوتے ہیں جن پر اینٹی بایوٹک دوائیں اثر نہیں کرتیں جبکہ مزید نقصان یہ کہ اینٹی بایوٹکس کے زیادہ استعمال سے جراثیم کی مدافعت میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔

ماہرین نے مزیا بتایا کہ ہونا یہ چاہیے کہ کھانسی میں گرم مشروب اور شہد استعمال کیا جائے جس میں لیموں اور ادرک ملا ہوا ہو تاہم ماہرین کی ان سفارشات کا مقصد اینٹی بایوٹکس کے خلاف جراثیم کی مزاحمت کے خطرے کو کم کرنا ہے ۔