’’ڈیزل کی قیمت پیٹرول کے برابر کر دیں گے ‘‘

August 24, 2018
 

وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ عالم آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ڈیزل کی قیمت کو کم کرکے اسے پیٹرول کی قیمت کے برابر لایا جائے گا اور ان کی آئندہ قیمتوں کا تعین عالمی ٹیکسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، ترکمانستان، افغانستان اوربھارت سے بات چیت کو فاسٹ ٹریک پر ڈالیں گے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ ایران پائپ لائن منصوبے کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل این جی منصوبوں کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا، ہم اس کو منظر عام پر لائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے سانگھڑ سےیومیہ 2کروڑ 30لاکھ مکعب فٹ گیس اور 91بیرل خام تیل کی دریافت کرنے کی بھی خوشخبری سنائی ۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر وزارت میں اخراجات کم کرنے کا کہا ہے، میں بھی اپنی وزارت کی کوئی سرکاری گاڑی نہیں لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کرپشن کے نام سے چڑ ہے، اسے کسی لیول پر برداشت نہیں کی جائے گی، اس کے علاوہ وزارت پٹرولیم اور ماتحت کمپنیوں کے افسرانﷰکو بھی غیر ضروری گاڑیاں واپس کرنا ہوں گی۔


مکمل خبر پڑھیں