فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا باکس آفس پر ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد بزنس

August 28, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی بہترین آن اسکرین کیمسٹری کے باعث فلم عید کی چھٹیوں کے دوران فیملیز کی پہلی چوائس بنی رہی ۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام عید الاضحی پر پاکستانی سنیماؤں کی زینت بننے والی فلم ’ لوڈ ویڈنگ‘ معیاری فلموں کے شائقین کی اولین پسند کے طور پر سامنے آئی ۔

تفصیلات کے مطابق بائیس اگست کو ریلیز ہونے والی فلم نے باکس آفس پر ابتدائی پانچ روز میں ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد بزنس کیا جبکہ عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی فلم کی ڈیمانڈ میں کمی نہیں آسکی اور لاہور ، کراچی ، اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں فلم کے شوز ہاؤس فل جا رہے ہیں اور کئی ملٹی پلیکس سنیماؤں میں ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

ٹریڈ حلقوں کے مطابق فلم کی کہانی ویسے تو فہد مصطفیٰ کی بہن فرحانہ عرف بے بی باجی’فائزہ حسن‘کی شادی کے گرد گھومتی ہے کیونکہ شادی اور جہیز سمیت دیگر معاشرتی مسائل دور حاضر میں ہر پاکستانی گھر کا سب سے اہم موضوع گفتگو ہیں لیکن اس سب کے بیچ میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی محبت کہانی میں ایک نیا رنگ بھر دیتی ہے۔

ٹریڈ حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ دلچسپ معاشرتی موضوع کا احاطہ کرتی ’ لوڈ ویڈنگ‘ آئندہ دنوں میں بھی شاندار بزنس کا سلسلہ جاری رکھے گی۔