نئی آواز: حق تلف ہو، شکوہ نہ کر، جھڑکی ملے، صدمہ نہ کر

September 05, 2018

سیّد عامر نجیب

حق تلف ہو، شکوہ نہ کر، جھڑکی ملے، صدمہ نہ کر

جو وہ کہیں، وہ سب صحیح، اُن سے کبھی، ناں، نا نہ کر

اُن کی پسند، تیری پسند، کوئی پسند، تنہا نہ کر

اُن کی سنو!سمجھا کرو، اوروں کی کچھ، سمجھا نہ کر

وہ ٹھیک ہیں، پنگا کریں، خود سے کبھی، پنگا نہ کر

اپنے بھلے، چھوڑا نہ کر، اُن کے کبھی، چھیڑا نہ کر

اپنی چلے، عزّت ملے، ارماں کوئی، ایسا نہ کر

عامر تری نادانیاں، گھر کو کبھی، تنہا نہ کر