شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنےمیں پاکستان ریلوے پیش پیش

September 05, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

یوم دفاع وشہدا "ہمیں پیار ہے پاکستان سے" کے عنوان کے ساتھ منایا جارہا ہے, پاک فوج کی جانب سے شہدا کے ورثاء میں تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

پاکستان ریلویزنے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے شہر شہر جانے والی ٹرینوں کی بوگیوں پر تصاویر آویزاں کی ہیں۔

اس سال یوم دفاع ،اُن شہدا کے نام کیا گیا ہے جووطن اور اس کے رہنے والوں کی سلامتی کے لیے خود قربان ہوگئےاوران غازیوں کے نام،جو ہمارے خواب پورے کرتے ہوئے خود ادھورے رہ گئے۔

ارض پاک کی یہ شادابی یوں ہی تو نہیں،وطن کے بیٹوں نے اپنے خون سے اس کی آبیاری کی ہے۔

مادر وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو،قوم خراج تحسین پیش کررہی ہے۔

پاکستان ریلویزنے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے شہر شہر جانے والی ٹرینوں کی بوگیوں پر تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں۔


مشہور شاہراہوں پر شہداء کی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں جبکہ بسوں ،ٹرکوں اور گاڑیوں پرشہدا کی تصاویرآویزاں کی گئیں ہیں۔تصویری جھلکیاں دیکھئے....