شاہد کپوربیٹے کی پیدائش پر ناخوش کیوں؟

September 06, 2018

بھارتی اداکار شاہد کپور بیٹی کے بعد بیٹے کے بھی باپ بن گئے تاہم بیٹے کی پیدائش پر ان کی اہلیہ میرا راجپوت تو بہت خوش ہیں لیکن شاہد کپورکی خوشیاں کچھ ماند پڑ گئی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بالی وڈ اسٹار کے بیٹے کی پیدائش ممبئی کے ایک اسپتال میں ہوئی جہاں اب ماں اور بیٹے کی صحت اچھی ہے اور انہیں جلد اسپتال سے چھٹی مل جائے گی ۔

بیٹے کی پیدائش پر ماں میرا راجپوت اور باپ شاہد کپور دونوں ہی خوش ہیں لیکن شاہد کپور کی خوشی کچھ ماند نظر آرہی ہے اور اس کی وجہ شاہد کپور کی چھٹیوں کا نہ ملنا ہے۔

شاہد کپور اس سلسلے میں کہتے ہیں کہ بیٹی میشا کی پیدائش پر مہینوں کی چھٹی مل گئی تھی لیکن بیٹے کی پیدائش پر ایک ماہ کی بھی چھٹی نہیں ملی صرف ایک ہفتے کی چھٹی پر اکتفا کرنا پڑے گا لیکن مجبوری ہے۔

واضح رہے کہ شاہد کپور نے میرا راجپوت سے2015 میں شادی کی تھی اور 2016 میں وہ بیٹی کے باپ بنے تھے۔