نوجوان نے دیر سے کھلنے والاٹریفک سگنل پول ہی توڑ ڈالا

September 06, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ٹریفک قوانین کا احترام ہر شہری کا فرض ہے اور اگر ان قوانین کی خلاف ورززی کی جائے تو نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

چین میں پیش آنیوالے اس واقعے کو ہی دیکھ لیں جس میں سگنل کھلنے کا انتظار کرنیوالا سرپھرا نوجوان آپے سے باہر ہو گیا اور دیر سے سگنل کھلنے پر سارا غصہ ٹریفک سگنل کے کھمبے پر ہی نکال دیا۔جیسے ہی سگنل نے آگے بڑھنے کیلئے سبز اشارہ دیا تو نوجوان نے سیدھا سگنل کا رخ کیا اور کھمبا ہی اکھاڑ پھینکا ۔

غصے سے لا ل پیلے ہوتے اس شخص کی تمام کاروائی سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکار ڈہو گئی جسے بعد ازاں نہ صرف بھاری جرمانہ دینا پڑا بلکہ پانچ روز کیلئے اس کا ڈرائیونگ لائسینس بھی ضبط کر لیا گیا۔