معمر شخص کا اپنی سالگرہ پرزپ لائننگ کا مظاہرہ

September 07, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

یوں تو دنیا بھر میں کئی لوگ اپنی سالگرہ کے دن کو خاص بنانے کے لئے کئی ایسے انوکھے طریقے اپناتے ہیں کہ یہ یادگار دن ساری زندگی کے لئے یادگار بن جائے۔

برطانیہ میں 106سالہ ایسے ہی ایک معمر شخص نے اپنی سالگرہ کے دن کو یادگار بنانے کا انوکھا انداز اپنایا اور زپ لائننگ کا شاندار مظاہرہ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالا۔

معمرشخص نے 60فٹ کی اونچائی پر بندھی 400میٹر طویل زپ لائن پر ایڈونچر کا مظاہرہ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔واضح رہے یہ جیک رینلڈز اس سے قبل بھی د و عالمی ریکارڈز قائم کرچکے ہیں۔