ڈیرہ اسماعیل خان: کار کی ٹرک سے ٹکر،7افراد جاں بحق

September 08, 2018

کرک سے کوئٹہ جانے والی کار ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ژوب روڈ سرڈگر کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2بچوں اور3خواتین سمیت 7افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق تمام افراد کار میں سوارتھے، جن کی لاشوں کو تحصیل درابن کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، گاڑی میں سوار فیملی کرک سے کوئٹہ جا رہی تھی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔