طالب علم نے راحت فتح علی خان کا گانا گا کر دھوم مچادی

September 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر آئے روز مختلف شعبوں میں عام افراد ایسی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں۔

فیصل آباد کے ایک سرکا ری اسکول میں زیر تعلیم اس لڑکے کا شمار بھی ایسے ہی باصلاحیت افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے ان دنوں اپنی آواز کی بدولت سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

طالب علم نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے’تیری آنکھوں کے دریا '‘کو ایسی سریلی آواز میں گایا ہے کہ سننے والوں کے کانوں میں رس گھول دیا ہے۔