مقبوضہ کشمیر کے علاقے گلورا میں 2نوجوان شہید

September 11, 2018
 

مقبوضہ کشمیر کے علاقے گلورا میں بھارتی فورسز نے محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر کےضلع ہندواڑہ کے علاقے گلورا میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا، سیکیورٹی فورسز نے بڑے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،علاقے کے بیشتر اسکول بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، قابض بھارتی فوج نے ہند واڑہ کے علاقےگلورا Guloora کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے دوکشمیریوں کو شہید کر دیا، دونوں شہداء کی لیاقت اور فرقان کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے۔

بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے میں گھروں کی تلاشی بھی لی، بھارتی مظالم سامنے آنے سے روکنے کیلئے انٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی اور بیشتر اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب حریت قیادت نے جمعے کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں حریت رہنما حکیم الرحمان سلطانی کے قتل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراناہے۔

حریت رہنما حکیم الرحمان سلطانی کو سوپور میں 3روز قبل گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں