پی کے 71کا ٹکٹ شیر علی آفریدی کو دیا جائے‘ انصاف یوتھ

September 12, 2018

پشاور( وقائع نگار) پشاور انصاف یوتھ ونگ کے رہنما ئوں ناظم ملک حامد اعوان،ناظم نور محمد اکاخیل،محسن اکا خیل،ازلان شاہ ایڈوکیٹ ،نعمان کاکڑ، شعیب ، ابرار آفریدی، ملک فیضان اور دیگر مشران نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ، ارباب شیرازاور ایم این اے شیر علی سے پرزور مطالبہ کیا کہ پی کے 71کا ٹکٹ شیر علی آفریدی کو دیا جائے کیونکہ شیر علی آفریدی پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر بھی ہیں اور حلقے میں ان سے مضبوط امیدوار کو ئی دوسرا نہیں ہے ان کی پارٹی کیلئے خدمات بھی کسی سے کم نہیں لہٰذا ٹکٹ شیر علی آفریدی کو دیا جائے۔