لاہورہائیکورٹ ،پی ایس ایل میں ریکارڈ فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

September 12, 2018
 

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پی ایس ایل میں ریکارڈ فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا، تحریک انصاف کے جاوید بدر کی درخواست پر ایڈووکیٹ وقار طور جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے ، درخواست گزار کے مطابق نجم سیٹھی اور پی ایس ایل کے بارے معلومات حاصل کرنے کیلئے درخواست دی لیکن کرکٹ بورڈ کے متعلقہ حکام ریکارڈ فراہم نہیں رہے، کرکٹ بورڈ کا ریکارڈ پبلک کرنے سے انکار آئین کے آرٹیکل 19 اے کی خلاف ورزی ہے لہذا فوری طور پہ پی سی بی کا تمام اہم ریکارڈ طلب کر کےقبضے میں لیا جائے،وفاقی حکومت کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواستگزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا لہذا عدالت درخواست گزار کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے ۔


مکمل خبر پڑھیں