نصیر آباد ،26سالہ لیڈی فیشن ڈیزائنر کی باتھ روم سے لاش برآمد

September 12, 2018
 

لاہور (کرائم رپورٹرسے)نصیر آباد کے علاقہ میں 26سالہ خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد ہوئی ۔ سینٹر پوائنٹ فالکن گیٹ کے قریب رہائشی سمر گل نامی 26سالہ خاتون جو کہ ایک فیشن ڈیزائنرتھی اور ٹیکسٹائل مل میں ملازمت کرتی تھی کی لاش اپنے کمرے میں موجود باتھ روم میں پڑی ہوئی دیکھ کر اس کے والدگل زمان نے پولیس کو اطلاع کردی ۔ہومیوسائیڈ انچارج نے بتایا کہ بظاہر تو آدھے سر کے درد کا اٹیک ہونے پر فرش پر گر گئی جس سے سر پر چوٹ آئی اور موت واقع ہوگئی لیکن اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔


مکمل خبر پڑھیں