بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا8 منصوبوں پر کام روکنے کا حکم

September 12, 2018

حیدرآباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 8 تعمیراتی منصوبوں پر کام روکنے کا حکم دے دیا ۔ان میں2 ہوٹل اور 6 شاپنگ مالز شامل ہیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹرنوید عاصم کا کہنا ہے کہ نئی تعمیرات سائٹ ایریا میں کی جارہی تھیں جسے رکوانے کا حکم واٹر کمیشن کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے ۔