فیڈریشن نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے،ایس ایم منیر

September 13, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹر ی نے شجر کا ری مہم کا آغا ز کر دیاہے، بز نس کمیو نٹی بھی اس شجر کاری مہم میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لے تاکہ اپنی آنے والی نسلو ں کو ما حو لیا ت کی تبد یلی اور فضا ئی آلو دگی سے محفو ظ رکھا جاسکے ۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیر نے وزیر اعظم عمران خان کے مشن کو پورا کر نے کے لیے مقامی کا روباری اداروں اور بالخصوص سو ل سو سائٹی کو مشتر کہ شجر کا ری مہم میں حصہ لینے کے لیے کہاہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے سینئر صدر مظہر علی نا صر نے کہاکہ فیڈریشن تاجر برادری کو ہر ممکن سہو لت پہنچا ئے گی اور یہ مہم 5سال کی ہو گی جس سے پاکستان سرسبز ہو جا ئے گا اور فضا ئی آلو دگی اور دھند سے نجا ت ملنے میں آسانی ہو گی ۔ ایف پی سی سی آئی کے اسٹینڈ نگ کمیٹی بر ائے ما حولیات کے چیئر مین گلزار فیرو ز کہاکہ پاکستان آج کل ما حو لیا تی مسا ئل کا شکا ر ہے کیو نکہ دنیا بھر میں گلو بل وار منگ کا مسئلہ ہے اسمو گ فضائی آلودگی کا فوری حل شجر کاری مہم ہے۔ اس موقع ہر شفا عت زید ی اور نعیم قریشی نے کہاکہ یہ در خت اور پو دے جو لگائے جا ئیں گے وہ پاکستان میں مو حولیا تی آلو دگی اور خو بصورتی کا واحدذریعہ ہے ۔ ان چیزوں سے کا ربن ڈائی آکسائیڈ کا خاتمہ اور آکسیجن کا زیا دہ پیدا ہو نا ہو تا ہے جس سے گر می میں کمی ہو تی ہے اور ملک میں صحت مند فضا پیدا ہو تی ہے ۔