غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 5؍خواجہ سرائوں کی ضمانت منظور

September 13, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماتحت عدالت نے دس، دس ہزار روپے کے عوض خواجہ سرائوں کی ضمانت منظور کرلی، تھانہ کلفٹن پولیس نے پانچ خواجہ سرائوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے دس، دس ہزار روپے کے عوض خواجہ سرائو ں کی ضمانت منظور کی تھی، خواجہ سرائو ں میں سونیا، انعم، صنم، سپنا اور غزل شامل تھیں، پولیس کے مطابق خواجہ سرا غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں،خوجہ سرائوں کے خلاف کاروائی شہریوں کی شکایت پر کی گئی۔