وفاقی حکومت کا5-G سروس شروع کرنیکا فیصلہ

September 13, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وفاقی حکومت نے ٹیلی مواصلات کے شعبے کی ترقی اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہم کیلئے5جی سروس شروع کرنےکا فیصلہ کیاہے،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق تھری جی اور فور جی موبائل براڈبینڈ ٹیکنالوجی کی کامیابی کےبعد فائیو جی سروس شروع کرنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے اس شعبہ میں نئی سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔ وزارت نے ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے سرمایہ کاروں کو پرکشش سہولیات کی فراہمی کے پیکج کی تیاری پر بھی غور شروع کردیاہے جس کے تحت ملک میں نئے منصوبے بھی شروع کئےجائیں گے۔