بچت پالیسی ،مقررہ حدسے زائد پٹرول استعمال پر افسران سے وصولی کا فیصلہ

September 13, 2018

سرگودھا (نامہ نگار ، نمائندہ جنگ) حکومت نے بچت پالیسی کے تحت محکموں کو ماہانہ پٹرول کی مد میں رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حد سے زیادہ پٹرول کے استعمال کی رقم متعلقہ محکمے کے سربراہ سے وصول کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ مختلف محکموں کے افسران اور ملازمین سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور گھریلو استعمال کیلئے بھی سرکاری پٹرول کا ضیاع کیا جاتا ہے جس پر حکومت نے تمام محکموں میں پٹرول کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے زیادہ پٹرول استعمال کرنے کی صورت میں باقی رقم متعلقہ محکمے کے افسر سے وصول کی جائیگی۔