آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے پُراسرار سوئیاں نکلنے لگیں

September 13, 2018

آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے پُراسرار آدھی سوئیاں نکلنے لگیں، شہری خوفزدہ ہو گئے، محکمہ صحت نے عوام سے اسٹرابیریز استعمال نہ کرنے کی اپیل کر دی۔

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ، نیوساؤتھ ویلز او روکٹوریہ میں اسٹربیریز سے سوئیاں نکل آئیں، جس کے بعد محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلے سے خریدی ہوئی اسٹرابیریز استعمال نہ کریں۔

سوئیاں نکلنے کے واقعے کے بعد متعلقہ دونوں برانڈز نے مارکیٹ سے مال واپس منگوالیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، سوئیوں والی اسٹرابیری کھانے سے ایک شخص کو اسپتال بھی جانا پڑا۔