'’لوراتری ‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

September 13, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی بالی ووڈ کی نئی فلم لوراتری کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے ۔

جسے دیو نیگی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس شبیر احمد نے ترتیب دیئے ہیں۔

ابھیراج منا والا کی ہدایت کاری اور سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں ایوش شرما کے مد مقابل نئی اداکارہ ورینہ حسین مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رام کپور، رونت رائے، ارباز خان، سہیل خان شامل ہیں۔

اس فلم کی کہانی ایک پیار کرنے کے والے گجراتی جوڑے کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔

لوراتری میں آیوش ایک گجراتی لڑکے کا کردار نبھارہے ہیں جو گجراتیوں کے تہوار نوراتری کے دوران فلم کی ہیروئن وارینا حسین سے ملتا ہے اور دونوں کے درمیان محبت ہوجاتی ہے۔

فلم کی کہانی نارائن بھٹ نے تحریر کی ہے اور اسے ابھی راج مینا والا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

واضح رہے یہ فلم رواں سال 5اکتوبر ہی ریلیز کی جائے گی۔