مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ ، 7 نوجوان شہید

September 13, 2018

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فائرنگ سے7 کشمیری نوجوان شہیدہوگئے ۔

کشمیر میٖڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے نوجوانوں کوضلع بارہ مولا،کپواڑہ اورریاسی میں آپریشن کےدوران شہیدکیاگیا۔

بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں کااستعمال بھی کیا۔

مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروسزمعطل کرنے کے ساتھ تعلیمی ادارے بھی بند کردئیےگئے۔