چین :دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشکل ترین مشقیں

September 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین میں گزشتہ روزدہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشکل ترین مشقوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں نڈراور بہادر جوانوں نے حصہ لیا۔

جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ان جوانوں نے غیر معمولی صورتحال اور دہشت گردانہ حملوں میں معصوم جانوں کو ضیا ع سے بچانے کی زہریلی گیس سے بچنے اور پانی کے اندر سانس روک کرجان بچانے کی مشق کی ۔

اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہتھیاروں کے استعمال کی بھی تربیت لی جبکہ مختلف کورسیز بھی مکمل کئے۔

ان مشقوں میں جوا ن غیر ہموار اور مشکل راستوں سے گزرتے ہوئے ہتھیار تھام کر منظم انداز میں ٹریننگ کرتے دکھائی دئیے اور دہشت گردوں کوقابو میں کرنے کی مشق کی۔ واضح رہے کہ ان مشقوں کا مقصدچینی جوانوں کی ثابت قدمی اور قوتِ برداشت کا امتحان لینا ہوتا ہے۔