پیپلزپارٹی نے کالا باغ ڈیم کیخلاف قرارداد جمع کرا دی

September 17, 2018

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے کالا باغ ڈیم کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی۔

تیمور تالپور کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم متنازع ہے اور سندھ کے عوام اس منصوبے کے خلاف ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ قومی اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی ڈیم تعمیر نہ کیا جائے،کالا باغ ڈیم کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہیں گے،اس سے ملکی معیشت اور زراعت کو نقصان پہنچے گا۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر اگر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے تو سب سے پہلے گرفتاری دینے کے لئے تیار ہوں۔