کرپشن بڑا مسئلہ، خاتمے کیلئےصدر کا کوئی لائحہ عمل نہیں آیا، سراج الحق

September 17, 2018

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہےجس کے خاتمے کےلیے صدر پاکستان نے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ سےخطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے آج تک اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا ۔

انہوںنے مزید کہا کہ ایک پارلیمانی کمیشن قائم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن وہ آج تک قائم نہیں ہوا ۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا کشمیر کی آزادی کا ذکر قابل تحسین ہے جبکہ ملک میں سودی نظام اورسودی معیشت کا خاتمہ ضروری ہے ۔