جامعہ سندھ ،88 اسکالرز کو پی ایچ ڈی و ایم فل کی ڈگریاں دینے کی منظوری

September 18, 2018

جامشورو(جنگ نیوز) جامعہ سندھ کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 88 اسکالرز کو پی ایچ ڈی و ایم فل کی ڈگریاں دینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 12 اسکالرز جمعہ خان، عطاءاللہ انصاری اور مس ایمن امر کو زولاجی، عبدالحلیم پنہور، مس الماس فاطمہ میمن اور سید نصراللہ کو اینالاٹیکل کیمسٹری، محمدنسیم مصطفی الاسطل کو پبلک ایڈمنسٹریشن، ظہور حسین شاہ کو انفارمیشن ٹیکنالاجی، شرف الدین ٹالپر کو سندھی، امیر جان کو انٹرنیشنل رلیشنس، عبدالماجد چنا اور رضوان زنؤر کو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی منظوری دی گئی، جبکہ 76 اسکالرز مس ثنا کنول بھٹی، مس اندراں خاتون چنڑ، مس عائشہ تبسم میمن، غلام قادر چانہیو، شفیق الرحمان، مس رضیہ چوہان، مس سحرش ٹالپر، مس انجم لاشاری، محمد یعقوب سومرو، مس اقصیٰ تنیو، مس صبا بھٹی، ناظم پرویز قادری، مس زیب النساءمغل، مس سحرش قاضی، ہادی بخش کولاچی کو اینالاٹیکل کیمسٹری، مس صائقہ صنم سولنگی، مس انیتا سہتو، مس مارئی راجپر، مس سبیتا کماری لوہانا، مس سندھو وگن، انصاف علی رند، گدا حسین بروہی، مس سائرہ بانو چانڈیو، مس سبینا شیخ، مس صدف شیخ، تنزیل الرحمان چارن، مزمل علی جکھرانی، شیراز احمد، مس اسماءکنول تھیبو اور مس ثریا صنم سولنگی کو زولاجی، محمد اشفاق اور اجبر خان کو ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، مس زنیرہ میمن، مس درشنا کماری مہیشوری، مس نوشین چانڈیو، ایاز علی لاشاری، مس سوراج نظامانی، گلزار علی مگنہار، عمران علی کمبوہ اور دانش کمار جے پال کو کیمسٹری، شہزاد علی مغل، صائمہ سامٹیو، مشتاق حسین سرگانی اور مس ماروی میتلو کو فارماسیوٹکس، علی شیر اور شعیب احمد کلہوڑو کو اسلامک کلچر، مس فرحین شیخ اور ثاقب عباس سومرو کو انگلش، مس فرح ناز عباسی کو انگلش (لئنگویج)، مس عشرت رانجھانی کو انگلش لٹریچر، محمد علی بھٹی کو انوائرنمینٹل سائنسز، عبدالحمید ڈاہری کو سندھی، مس شازیہ شاہین شیخ اور مس حمیرہ سومرو کو پبلک ایڈمنسٹریشن، مس حنا اکبر میمن، مس نیلوفر پیرزادہ اور مس ورشا لوہانا کو بائیو کیمسٹری، عبدالرحیم شر کو پاکستان اسٹڈی، مس آفرین ریاض قریشی، مس ہدہ ریاض قریشی، ریاض حسین سید، رفیق احمد کھوسو، ندا زہرہ، حیمل اور مہوش قریشی کو بزنس ایڈمنسٹریشن، صدام حسین بگھیو اور مس آمنت قریشی کو آرگینک کیمسٹری، عبدالوحید چنا کو اسلامک اسٹڈیز، مس سجیلا ٹگو اور عرض محمد بروہی کو کمپیوٹر سائنس، آصف علی کو میتھامیٹکس، غلام نبی موجائی کو بائیو انفارمیٹکس، مقصود احمد ابڑو اور سیف اللہ جمالی کو فزکس، ہومان میمن کو کامرس، مس نادیہ رؤف عباسی کو پولیٹیکل سائنس میں ایم فل کی ڈگریاں دینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران سمیت رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چانڈیو اور ڈائریکٹرریسرچ اینڈ گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر سرفراز علی تنیو نے بھی شرکت کی۔