پڈعیدن : مقابلے کے بعد ڈاکو رائفل سمیت گرفتار

September 18, 2018

پڈعیدن (نامہ نگار) لاکھاروڈ پولیس کا دوران گشت خفیہ اطلاع پر اکری،مشہوری لنک روڈ پر واردات کے ارادے سے کھڑے دو ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا۔ ایک ڈاکو عابد علی رائفل سمیت گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار ڈاکو عابد علی کے قبضے سے ایک رائفل اور 5 رائونڈز برآمد کرلیے گرفتار ملزم پر کنڈیارو تھانے پر اغوا کا ایک مقدمہ درج تھا جس میں چالان ہوچکا تھا گرفتار ڈاکو اور اس کے فرار ساتھی شمس الدین چنہ کے خلاف لاکھاروڈ تھانے پر پولیس مقابلہ، اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کیےگئے۔