رحمت کالونی نمبر2و ملحقہ گلیوں میں قلت آب دور کی جائے ‘ اہل علاقہ

September 18, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سرکی روڈ رحمت کالونی نمبر دو حاجی رحیم شاہ اسٹریٹ و ملحقہ گلیوں میں پانی کی قلت برقرار ‘ ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گئی اہل علاقہ ناصر آغا شکر زئی اسحاق یوسفزئی فیضان خان سفیان خان اور دیگر نے بتایا کہ طویل عرصے سے پانی کی قلت کے باعث ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گئی ہے متعلقہ حکام کو بارہا آگا کیا گیا اور احتجاج بھی ہوا جس پر سابق ایم ڈی واسا نے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کی تھی لیکن مزید پیشرفت نہیں ہو سکی انہوں نے صوبائی وزیر پی ایچ ای نور محمد دمڑسے اپیل کی کہ علاقے میں پانی کی قلت مستقل بنیادوں پر دور کی جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔