یوم عاشور پر جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے میونسپل کارپوریشن دفتر میں کنٹرول قائم

September 18, 2018

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے یوم عاشور کے موقع پر چار افسران سمیت 31ملازمین کی ڈیوٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، دس محرم کو کمیٹی چوک، جامع مسجد روڈ اور فوارہ چوک پر عزادوں کیلئے ریلیف کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ میونسپل کارپوریشن دفتر میں جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم بنادیا گیا ہے علاوہ ازیں کارپوریشن کے ملازم سات تا دس محرم تک تین شفٹوں میں ڈیوٹی دیں گے۔