ایران: مسافر بس اور فیول ٹینکر کے درمیان تصادم، 19 افراد ہلاک

September 18, 2018

ایران میں مسافر بس اور فیول ٹینکر کے درمیان تصادم میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم کا حادثہ رات گئے تہران سے 200 کلومیٹر جنوب میں موٹر وے پر پیش آیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹینکر نے ایک جانب سے بس کو ٹکر ماری جس کے باعث دھماکا ہوا اور بس ،ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔

جس کے باعث19 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ متعدد زخمیوں فوری اسپتال پہنچایا گیا،