21ارب روپے کی نئی اسکیمیں مکمل کی جارہی ہیں

September 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 21 ارب روپے کی نئی اسکیمیں مکمل کی جارہی ہیں،واٹر کمیشن کی اسکیمیں بھی نئے ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا ہےکہ کے فورکی لاگت بہت بڑھ گئی ہے ہمیں وفاق کی مدد درکارہوگی۔ انہوںنے کالا باغ ڈیم کو مردہ گھوڑا قرار دیتے ہوئے کہاکہ کالا باغ ڈیم کو تین مرتبہ اسمبلی مستردکرچکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گاڑیاں بیچنے سے ملک نہیں چلتے، اب حکومت ملی ہے تو گیس قیمت بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے اگر وزیر اعظم ہاؤس کی کئی بھینسیں کم قیمت پر بکیں تو نیب کیس بن سکتا ہے لہذ دودھ بیچا جائے تو زیادہ منافع بخش ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دو ماہ میں کچرا صاف کرنے کے بارے میں سندھ حکومت سے کوئی بات نہیںکی اگر کوئی بات گورنر سندھ سے کی ہے تو یہ کہ گورنر حکومت سندھ نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی دو پرانی آرمرڈ گاڑیاں ہیں جو بک نہیں رہیں اگر کوئی بیچنا چاہے تو وہ سودے کے لیےرضامند ہیں۔