ایشیا کپ: بھارت کا ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 286 رنز کا ہدف

September 18, 2018

ایشیا کپ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے286رنز کا ہدف دے دیا، شیکھر دھون کےدھواںدھار 127رنز بھارتی اننگز میںنمایاں رہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ کے چوتھے اور گروپ اے کے دوسرے میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کارنے والی بھارتی ٹیم نے اپنے پہلے ہی میچ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں حریف ہانگ کانگ کے لیے7 وکٹ کے نقصان پر286 رنز کا ہدف مقرر کردیا۔

ٹیم کی جانب سے شیکھر دھون نے شاندار 127رنز کی اننگز کھیلی، امبتی رائدو بھی 60رنز بنا کر ہاتھ دکھا گئے اور دنیش کارتھک33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم ہانگ کانگ بولرز کی جانب سے کنچت شاہ نے 3، احسن خان 2 اور احسن نواز،اعزاز نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل ہانگ کانگ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارتی سورمائوں نے ہانگ کانگ کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا، اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن کپتان روہت شرماجلد ہی 23رنز پر احسن نواز کو وکٹ دے بیٹھے۔

روہت کی وکٹ گرنے پر شیکھر دھون اور امبتی رائدو نے پریشر نہ لیا اور جارحانہ انداز میں کھیل جاری رکھتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں اور دوسری وکٹ پر 116رنز کی شراکت قائم کی۔

ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ایونٹ ایشیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے، میچ کے لیے کھلاڑی پوری طرح تیار ہیں اور ہمارے لیےاس بات کی اہمیت ہے کہ ہم جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوجائیں ۔

ادھر ہانگ کانگ کے کپتان انشومن راتھ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بولنگ لائن مضبوط ہے ، ہم اپنے چہروں پر مسکراہٹ لیے میدان میں اتریں گے ،پچ بیٹنگ کے لیے سازگار جس کی وجہ سے ہم نے ہدف کے تعاقب کا انتخاب کیا۔

میچ میں بھارتی الیون میں کپتان روہت شرما، شیکھر دھون، امبتی رائدو، دنیشن کارتھک، کیدھر جادھوو، ایم ایس دھونی، بھونیشور کمار، شردل ٹھاکر، خلیل احمد، یوزوندر چہل، کلدیپ یادو شامل ہیں۔

بھارت سے میچ کے لیے ہانگ کانگ ٹیم کپتان انشومن راتھ، نزاکت خان، بابر حیات، کرسٹوفر کارٹر، کنچت شاہ، اعزاز خان، احسن خان، اسکاٹ مکینی، تنویر افضل، احسن نواز اور ندیم احمد پر مشتمل ہے۔