عشرہ فاروقؓ و حسینؓ کی محفل

September 20, 2018

کراچی (پ ر) عشرہ فاروقؓ و حسینؓ کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خادم حسین نقشبندی نے کہا ہے کہ عمر فاروقؓ اور حضرت حسینؓ کے کارناموں سے اسلامی تاریخ بھری ہوئی ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم ان کی زندگیوں کا مطالعہ کریں تاکہ امت مسلمہ شہادت فاروقؓ و حسینؓ کے ذکر سے آشنا ہو،تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو ان کی پیروی کرتے ہوئے معاشرے میں محبت اور امن کی فضا قائم کرنے کے لئے عملی جدوجہد کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ برائی کا جڑ سے خاتمہ ہو سکے اور مسلمانوں میں فکری و ذہنی ہم آہنگی پیدا ہو سکے۔