نواز شریف اورمریم نےجیل میں 69،صفدر نے74 دن گزارے

September 20, 2018

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل) نواز شریف،مریم نواز نے 69 اورصفدر نے 74 دن جیل میں گزارے ہیں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو احتساب عدالت نے 6 جو لائی کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم دیا اور اسلام آباد ہائیکور ٹ نے 19 ستمبر کو اس حکم کو معطل کیا۔دونوں عدالتوں کے فیصلے کے دوران نواز شریف اور مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں 69 روز گزارے جب کہ کیپٹن (ر) صفدر 74 روز تک جیل میں رہے۔احتساب عدالت کے 6 جولائی کے فیصلے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر مانسہرہ میں روپوش ہوئے اور 8 جولائی کو راولپنڈی پہنچ کر ڈرامائی انداز میں گرفتاری دی۔