سونے کی قیمت میں استحکام

September 20, 2018

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عالمی منڈی سمیت صوبائی دارالحکومت کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا،بلوچستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کوئٹہ کے مطا بق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا1203ڈالر کی سطح پر فروخت کیا گیا جبکہ صوبائی دارالحکومت کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط دس گرام 50711روپے فی تولہ59150روپے میں فروخت ہوا جبکہ تولہ چاندی700روپے میں فروخت کی گئی۔