جرمنی نےسعودی عرب کواسلحہ فراہم کرنے کےمعاہدے کی منظوری دیدی

September 21, 2018

برلن(این این آئی)جرمنی نے سعودی عرب کو ایک معاہدے کے تحت اسلحہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق جرمنی نے سعودی عرب کو ایک معاہدے کے تحت اسلحہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ قبل ازیں جرمن حکومت نے کہا تھا کہ ایسے ممالک کو اسلحہ فروخت نہیں کیا جائے گا، سعودی عسکری اتحاد2015 سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے دس ہزار افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس تنازعے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات بھی عائد کیے جا چکے ہیں۔