پڈعیدن ، بھریا سٹی میں گھر کی چھت گرنے سے 2بچیوں سمیت 3 افراد زخمی

September 21, 2018

پڈعیدن (نامہ نگار)بھریا سٹی میں گھر کی اچانک چھت گرنے سے دو بچیوں اور ایک خاتون سمیت 3 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر اہل علاقہ نے پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور ملبے تلے دبے افراد جن میں دو بچیاں اور ایک خاتون شامل ہیں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ۔گھر کے مالک عاشق میمن نے ضلعی انتظامیہ اور مخیرحضرات سے گھر بنانے کے لیے فوری مالی امداد کا مطالبہ کیا۔