ریسکیو 1122ہائی الرٹ،پانڈوسڑیٹ اوراسلام پورہ میں خصوصی ٹیمیں

September 21, 2018

لاہو ر(کرائم رپورٹر) ریسکیو 1122کی ہائی الرٹ ہونے کے باعث پانڈو اسٹریٹ اوراسلام پورہ میں خصوصی ٹیمیں تعینات رہیں،غسل داتا دربار کے موقع پر بھی ریسکیو ٹیمیں ڈیوٹی پر ماموررہیں۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو 1122ہائی الرٹ ہونے پر پانڈو اسٹریٹ ،اسلام پورہ میں خصوصی ٹیمیں تعینات رہیںاس کے علاوہ غسل داتا دربار کے موقع پر بھی ریسکیو ٹیمیں ڈیوٹی پر معموررہیں۔ان جگہوں پر 50 ایمبولینسز اور 266 موٹر بائیک ایمبولینسزنے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دئیے ۔ بروقت سروس کی فراہمی کے لیے 50 خصوصی موبائل ریسکیو پوسٹیں بھی بنائی گئیںعلاوہ ازیںریسکیو 1122کی طرف سے عوام کو شہر بھر میں ریسکیو سروس بھی روٹین کے مطابق میسررہی ۔