سکولوں میں ہفتہ اینٹی کرپشن منانے کا فیصلہ،تقریری مقابلے ہونگے

September 21, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولزپنجاب نے سکولوں میں ہفتہ اینٹی کرپشن منا نے کافیصلہ کیا ہے جو 9دسمبر سے شروع ہوگا اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ طلبا کی کردار سازی اور کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کرنے کےلئے ہفتہ انٹی کرپشن منایا جائے گا جس میں ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول کی سطح کے طلبا وطالبات کے درمیان تقاریری، مضمون نویسی اور پینٹنگ بنانے کا مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، تمام سی ای اوز ایجوکیشن اس سلسلے میں اجلاس منعقد کریں اور ان مقابلوں میں حصہ لینے والوں کے نام فائنل کرکے بھجوائے جائیں ۔