ملتان(سٹاف رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے مالک مکان اور 3 کرایہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس تھانہ ممتاز آباد کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف پڑتال کے دوران 3 افراد شاہد ،تنویر اور حسن شیر اپنا کرایہ نامہ پیش نہ کر سکے، پولیس نے تینوں کرایہ داروں اور مالک مکان محمد اجمل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔