بھارتی یونیورسٹی میں اپنی نوعیت کا انوکھا کورس متعارف

September 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارت کی ایک یونیورسٹی میں اگلے تعلیمی سال سے تین ماہ کا ایک نیا کورس متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں طالبات کو اچھی اور سگھڑبہو بننے کے گْرسکھائے جائیں گے۔

بھارتی ریاست بھوپال کی یونیورسٹی برکت اللہ میں غیر شادی شدہ طالبات کے خوب سیرت بہو بننے کے لیے 3 ماہ پر مشتمل تعلیمی کورس کا اعلان کیا گہا ہے جسے آدرش بہو کا نام دیا گیا ہے۔

برکت اللہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈی جی گپتا نے آدرش بہو کورس کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کورس نفسیات، عمرانیات اور ویمن اسٹڈیز کا مشترکہ پائلٹ پروجیکٹ ہے، اس کورس میں 30 طالبات داخلہ لے سکتی ہیں۔

پروفیسر گپتا نے کہا کہ شادی کے بعد لڑکی والدین کے گھر سے سسرال منتقل ہوجاتی ہے جہاں انہیں ماحول اور رسم و رواج کی تبدیلی کے باعث مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جو بعض اوقات گھر ٹوٹنے کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔