ایرانی فوجی پریڈ پر حملہ امریکا کے ساتھیوں نے کرایا، خامنہ ای

September 22, 2018

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی فوجی پریڈ پر حملے کا تعلق خطے میں موجود امریکا کے ساتھیوں سے ہے۔

ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ حملہ خطے میں امریکی کٹھ پتلی ریاستوں کی منصوبہ بندی کا تسلسل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ممالک کا مقصد ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ ایرانی فورسز مجرموں کو جلد از جلد تلاش کر کے انجام تک پہنچائیں۔