بھارت ، نن کیساتھ زیادتی کا الزام، پادری گرفتار

September 23, 2018

نئی دہلی ( جنگ نیوز ) بھارتی ریاست کیرالہ کے چرچ میں نن سے زیادتی کے الزام میں پادری کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پادری گزشتہ 3 دن سے زیر تفتیش تھا ۔ فرانکو ملاکل ننام کے پادری پر الزام ہے کہ وہ 2برس تک چرچ میں نن کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ، نن کی شکایت پر پولیس نے تفتیش شروع کی اور پادری کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائے ۔دوسری جانب پادری نے اپنے خلاف تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے ۔