بولٹن مارکیٹ، پلاسٹک کے گودام میں آگ سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

September 23, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کھارادر کے علاقے ایم اے جناح روڈ بولٹن مارکیٹ پر واقع مرکنٹائل سینٹر کی تیسری منزل پر ہفتہ کی سہ پہر ڈھائی بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلوں اور دھوئیں سے عمارت اور اطراف میں شدید خو ف و ہراس پھیل گیا، آگ کی اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی 2گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوشش شروع کردی تاہم آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلی جس پر مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں ،ترجمان فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ کی اطلاع پر مجموعی طور پر 7گاڑیاں اور ایک اسنارکل بھیجی گئی تھی جس نے ڈھائی گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔