بھارت خطےکےمسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں،مولاناامجدخان

September 23, 2018

لاہور(پ ر( بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کے پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان کا کہنا ہیں کہ بھارت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطے کے مسائل حل کر نے کے لیئے سنجیدہ ہی نہیں ،بھارت کے انکار کے باجود عالمی طاقتوں کا کردار یاد رہے گا ہم کچھ بھی کریں لیکن کسی کو رام نہیں کر سکتے ہیں دنیا سمجھے کہ بھارت ٹیبل کے راستے کو چھوڑ کر دھمکیوں پر ہی گذارا کرے گا۔ مولانا محمد امجد خان کا کہنا تھا کہ کشمیردن بدن مظالم کی انتہاء ہی ہوتی جارہی ہے۔بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف عالمی دنیا کو آواز اٹھانی چاہیے، ، شہداء اسلام نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ثابت کیا ہے کہ انھیں اللہ کے آخری دین سے سب سے زیادہ محبت ہے ، شہدائے اسلام کی سیرت کا مطالعہ کر نے اور اس پر عمل کر نے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ شہدا ئے اسلام کی قر بانیاں امت کو رواداری اخوت اور اتحاد کا درس دیتی ہیں حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ اور دیگر صحابہ کرامؓ کا کردار ہمارے لیئے مشعل راہ ہے