سرُ پل سمنگلی روڈ و ملحقہ گلیوں میں آوارہ کتوں کی بہتات

September 23, 2018

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سر پل سمنگلی روڈ‘کلی حاجی رمضان و ملحقہ گلیوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ‘سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا،متعلقہ حکام نے آنکھیں موند لیں، اہل علاقہ نے بتایا کہ سر پل سمنگلی روڈ و ملحقہ گلیوں میں سر شام کتوں کے غول در غول دندناتے پھرتے ہیں جنہوں نے کئی لوگوں کو زخمی بھی کیا متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع کی جائے تا کہ مکینوں کو ذہنی اذیت سے نجات مل سکے ۔